Test Preparation & Guidelines

Urdu Grammar Important Topics For PPSC FPSC NTS

Written by Ilmgaah

Very Important and Repeated Urdu Grammar  for PPSC FPSC NTS and all other Job Tests

In this article, you are going to learn basic concepts of Urdu grammar which are very important for any type of exam or job test. The fundamental and important topics are discussed with proper definitions and examples. This article can also be downloaded in PDF Format from the download link provided at the end of this article.

   اردو گرامر کے انتہائی اہم موضوعات مثالوں کے ساتھ

:تشبیہ

تعریف:کسی چیز کو مشترک صفات کی بنا پر دوسری چیز کی مانند قرار دینا تشبیہ کہلاتا ہے۔

ارکان تشبیہ:تشبیہ کے پانچ ارکان ہیں۔

مشبہ:وہ چیز جس کو تشبیہ دی جائے۔

مشبہ بہ:وہ چیز جس سے تشبیہ دی جائے۔

وجہ شبہ:وہ خصوصیت جس کی وجہ سے تشبیہ دی جائے۔

غرض تشبیہ:وہ مقصد جس کےلیئے تشبیہ دی جائے۔

 حروف تشبیہ:وہ حروف جو تشبیہ دینے کےلئے استعمال کیے جائیں ۔

                                                                                                                   ویسا،مثل ،مانند،جیسا،کی طرح،ہو بہو وغیرہ۔

:مثال

موتی جیسے دانت

مشبہ: دانت

شبہ بہ :موتی

وجہ  شبہ: دانتوں اور موتی کی سفیدی اور خوبصورتی

غرض تشبیہ : دانتوں کی سفیدی اور خوبصورتی کی تعریف کرنا

حرف تشبیہ:جیسے

:استعارہ

لفظی مطلب:استعارہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “ادھار لینا” ہیں۔

تعریف: جب کوئی لفظ حقیقی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں استعمال ہو اور حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق موجود ہو تو اسے استعارہ کہتے ہیں

ارکان ِاستعارہ:استعارہ کے تین  ارکان ہیں۔

مستعارلہٗ:وہ چیزیا شخص جس کےلئے استعار لیا جائے۔

مستعار منہٗ:وہ چیز یا شخص جس سے مستعار لیا جائے۔

 وجہ جامع:مستعارلہ اور مستعار منہ میں پائی جانے والی مشترک خصوصیت۔

:مثال

میرا چاند آیا

مستعارلہ: بیٹا

ستعار منہٗ :چاند

وجہ جامع : چاند اور بیٹے  کی خوبصورتی

:تلمیح

لفظی مطلب:تلمیح عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “اشارہ” ہیں۔

تعریف: کسی کلام میں کسی تاریخی،سیاسی،مذہبی  یا افسانوی واقعہ کی طرف اشارہ تلمیح کہلاتا ہے۔

:چند مشہور تلمیحات

رحمت اللعالمین،سیدالشہدا،کشتی نوح،خیبر شکن،خلیل اللہ،آتش نمرود،ابن مریم،تخت سلیمان

:محاورہ

تعریف: محاورہ دراصل فعل ہی کی ایک شکل ہے جس میں سادہ طور پر اظہارِ مطلب کی بجائے اہلِ زبان ایک مختلف اور نرالے اندازِ بیان کا سہارا لیتے ہیں۔محاورہ کے آخر میں عموما حرف مصدر “نا” آتا ہے اور اسے زمانے کے مطابق تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

مثالیں

ہاتھ پیلے کرنا

تل دھرنے کو جگہ نہ ہونا

بال بیکا کرنا

لوٹ پوٹ ہونا

:ضرب المثل

تعریف: کوئی شعر، مصرع، فقرہ یا جملہ جو اپنے اندر مکمل اور معنیٰ‌خیز ہو اور عوام و خواص کی زبان پر چڑھ گیا ہو، کہاوت یا ضرب المثل کہلاتا ہے۔

:مثالیں

:روزمرہ

:تعریف

:مثالیں

:قافیہ

لفظی مطلب:قافیہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “پیچھے آنے والا” کے ہیں۔

تعریف:غزل یاقصیدے کے مطلع کے دونوں مصروں اور باقی تمام اشعار کے دوسرے مصرے کے آخر میں(ردیف کے بعد) آنے والے ہم وزن اور ہم آواز الفاظ قافیہ کہلاتے ہیں۔

:مثال

گل کو ہوتا صبا قرار اے کاش

رہتی ایک آدھ دن بہار اے کاش

قافیہ:قرار،بہار

:ردیف

لفظی مطلب:ردیف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “پیچھے سوار ہونے والے ہیں “کے ہیں۔

تعریف: شعری اصطلاح میں ردیف سے مراد وہ لفظ یا الفاظ کا مجموعہ ہے جو قافیے کے بعد مکرر آئیں اور بالکل یکساں ہوں۔ ردیف کا ہر مصرعے میں ہونا لازمی نہیں ہے۔ عام طور پر یہ غزل کے اشعار میں مصرعۂ ثانی میں دہرائے جاتے ہیں۔

:مثال

گل کو ہوتا صبا قرار اے کاش

رہتی ایک آدھ دن بہار اے کاش

ردیف:اےکاش

:مطلع

لفظی مطلب: مطلع عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی “طلوع ہو نے کی جگہ” ہے۔

تعریف: کسی بھی غزل کے پہلے شعر کو مطلع یا حسن مطلع کہتے ہیں جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں۔

:مثال

گل کو ہوتا صبا قرار اے کاش

رہتی ایک آدھ دن بہار اے کاش

:مقطع

لفظی مطلب: مقطع عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی “کٹ جانے کی جگہ ” ہے۔

تعریف: غزل کا آخری شعر جس میں شاعر  مں اپنا تخلص استعمال کرتا ہے، اسی آخری شعر کو  مقطع کہا جاتا ہے۔اگر شاعر آخری شعر میں اپنا تخلص استعمال نہ کرے تو یہ مقطع نہیں ہوگا۔

:مثال

میر ؔ ان نیم باز آنکھوں میں

ساری مستی شراب کی سی ہے

:خطاب

تعریف: خطاب سے مراد وہ اعزازی نام ہے جو کسی شخص کو علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان یا قوم کی طرف سے دیا جائے۔

:چند مثالیں

قائد اعظم،شمس العلماء،علامہ،شاعر مشرق،حکیم الامت وغیرہ

:تخلص

تعریف: تخلص اُس نام کو کہتے ہیں جو شاعر اپنے اصلی نام کی بجائے شعروں میں استعمال کرتے ہیں۔

:چند مثالیں

فراز،غالب،حالی

:عرف

تعریف: وہ نام جو اصلی نام کی جگہ محبت یا حقارت کی وجہ سے مشہور ہو جائے عرف کہلاتا ہے۔۔

:چند مثالیں

شان سے شانی ،کاشف سے کاشی وغیرہ

:کنیت

تعریف: وہ نام جو باپ، ماں، بیٹے، بیٹی یا کسی اور تعلق کی وجہ سے بولا جائے اُسے کنیت کہتے ہیں۔

:چند مثالیں

ابو طالب،ابن مریم،بنت محمد

:لقب

تعریف: وہ خاص نام جو کسی خاص خوبی کی وجہ سے مشہور ہو جائے اسے لقب کہتے ہیں۔

:چند مثالیں

خلیل اللہ،کلیم اللہ،داتا گنج بخش،سیدالشہدا،بت شکن

:مصرع

شعر کی ایک سطر کو مصرع کہا جاتا ہے۔

:شعر

ایک شعر دو  مصروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ۔ پہلے مصرع کو مصرع اولیٰ اور دوسرے مصرع کو مصرع ثانی کہتے ہیں ۔

:غزل

اشعار پہ مشتمل مجموعہ کو غزل کہتے ہیں۔ غزل کا لفظ غزال سے نکلا ہے اور غزال ہرن کو کہتے ہیں۔ غزل کے کم از کم اشعار کی تعداد پانچ ہوتی ہے

:بیت الغزل

غزل کے سب سے بہترین شعر کو بیت الغزل کہتے ہیں۔

:فرد

شاعری میں ایک اکیلے شعر کو فرد کہتے ہیں۔

:قطعہ

کم سے کم دو شعروں کے مجموعے کو قطعہ کہتے ہیں۔  زیادہ سے زیادہ کی کوئی قید نہیں۔ قطعہ کی جمع قطعات ہے۔

:حمد

حمدایک عربی لفظ ہے،جس کے معنی ’’تعریف‘‘ کے ہیں۔ اللہ کی تعریف میں کہی جانے والی نظم کو حمد کہتے ہیں۔

:نعت

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔

:رباعی

رباعی عربی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی چار چار کے ہیں۔ شاعرانہ مضمون میں رباعی اس صنف کا نام ہے جس میں چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کیا جاتا ہے۔ رباعی کا وزن مخصوص ہے، پہلے دوسرے اور چوتھے مصرعے میں قافیہ لانا ضروری ہے۔

:مثنوی

مثنوی ایک طویل نظم کو کہتے ہیں جس میں کوئی قصہ یا واقعہ تسلسل کے ساتھ بیان کیا گیا ہو ۔

:مسدس

مسدس چھ شعروں کے ایک قطعہ پر مشتمل شاعری کو کہتے ہیں۔

:سا نٹ

سانیٹ مغربی شاعری کی ایک قدیم صنف ہے اور یہ چودہ مصرعوں کی ایک ایسی نظم ہے جس میں ایک بنیادی جذبہ یا خیال کو دو بندوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ پہلے بند میں آٹھ اور دوسرے بند میں چھہ مصرعے ہوتے ہیں

:ہائیکو

.یہ ایک قدیم جاپانی صنف ہے۔ اس صنف کو اردو اور انگریزی سے اپنا یا گیا ہے۔ اس میں صرف تین مصرعے ہوتے ہیں

If you have any query, feel free to ask in comment section below.

About the author

Ilmgaah

Leave a Comment

error: Content is protected !!